اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) اور نارملائزیشن کمیٹی آپس میں بیٹھ کر معاملات کاحل نکالیں،کوشش کررہے ہیں دونوں گروپس میںمذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل ہو اس سلسلے میں فیفا کی کمیٹی کو خط لکھا ہے کہ وہ اپنا فیکٹ فائنڈنگ کمیشن پاکستان بھیجیں. ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ فٹبال فیڈریشن کے واقعہ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں فیفا نارملائیزیشن کمیٹی کو پورا وقت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی وجہ سے کھیل کا نقصان ہو رہا ہے،فیفا کی کمیٹی کو خط لکھا ہے کہ اپنا فیکٹ فائنڈنگ کمیشن پاکستان بھیجیں،ہم نہیں چاہتے کہ فٹبال کاکھیل پاکستان میں متاثر ہو، نارملائزیشن کمیٹی کا مینڈیٹ جون تک ہے، فیڈریشن کے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں،سوچنا پڑے گا کے دس پندرہ سال سے ہماری اسپورٹس کہاں کھڑی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان فٹبال پر پابندی لگے،میں چاہتی ہوں کہ پی ایف ایف اور نارملائزیشن کمیٹی آپس میں بیٹھ کر معاملے کا حل نکالیں۔
فٹبال فیڈریشن کے واقعہ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
Apr 01, 2021