اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو صرف 1.3 فیصد ہوگی،جو جنوبی ایشیا میں سب سے کم ترین ہے،خدشہ ہے کہ پبلک ڈیٹ جی ڈی پی کا 94 فیصد تک ہو جائے گا، افراط زر کی شرح 9 فیصد سے زیادہ ہوگی 20 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں۔ بیان میںانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں چینی اسکینڈلز نے قومی خزانے کو 110 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ اکثر ملیں پی ٹی آئی کے کرونیز کی ہیں جنہوں نے منافعہ کمانے کے لئے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔چینی کرپشن رپورٹ کے بعد بھی حکومت ناکام رہی۔