حکومت شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے زرعی آلات پر سبسڈی دے رہی ہے:ڈاکٹرمحمدافضل 

بہاولپور(کامرس رپورٹر) حکومت کاشتکاروں کوخودکفیل بنانے کیلئے زرعی آلات پرسسبڈی دے رہی ہے جدیدٹیکنالوجی کااستعمال گندم کی پیداواربڑھانے میں مددگارثابت ہوگا۔ ان خیالات کااظہار ممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹرمحمدافضل نے محکمہ زراعت کے دفترمیں گندم کی فصل کیلئے سسبڈی پرزرعی آلات کی قرعہ اندازی کے موقع پرکاشتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کاشتکاروں کے معاشی حالات بہترکرنے اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی میں بھرپوراقدامات کررہی ہے کاشتکاروں کو50 فیصدسسبڈی پرزرعی آلات کی فراہمی سے کاشتکار بھرپوردلچسپی کیساتھ آئندہ گندم کی فصل کاشت کرینگے۔ چوہدری طارق جاویدنے حافظ محمدشفیق اور زاہدحسین کی نگرانی میں قرعہ اندازی کرائی جس میں مختلف اقسام کی17 ڈرل مشینیں ایک عدد بیڈپلانٹر اورتین عدد سلشیر کی قرعہ اندازی کرائی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمدشفیق نے کاشتکاروں کوبتایاکہ جن خوش نصیبوں کے قرعہ اندازی میں نام نکل آئے ہیں انہیں تین دن کے اندرالاٹمنٹ آرڈر جاری کردیئے جائیں گے۔ تقریب میں زراعت آفیسرمدثراقبا ل زراعت آفیسرسہیل شانی زراعت آفیسرخالد بزمی اودیگربھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن