سلام سینیٹیشن ڈے،فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اویس منظور تارڑ 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ سینیٹری ورکرز ہر موسم ،ہر بیماری ،ہر وبا اور تمام قسم کے ہنگامی حالات میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں،موجودہ شدید وبا ء میں بھی وہ اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں،انکی اسی فرض شناسی کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے یکم اپریل کو ہم سلام سینیٹیشن ڈے(سینیٹری ورکرز) کے طور پر منا رہے ہیں،اس اقدام کا مقصدفرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ان گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا اور انکے کام کو سراہنا ہے،آج ہم انہیں پھول پیش کرینگے ،یکم اپریل کو سلام سینیٹیشن ڈے کے حوالے اپنے آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خاص دن ہو ،قومی تہوار ہو یا کوئی خاص ایونٹ یہ سب سینیٹیشن سٹاف اپنی چھٹی کی قربانی دیکر صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن