کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہاہے کہ70فیصد آبادی کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ جائے تو مدافعت ڈیولپ ہو جائے گی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی دستیابی کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے 70 فیصدآبادی کی ویکسینیشن میں سال لگ سکتا ہے۔ڈاکٹر عبد الباری خان نے کہاکہ کورونا وائرس کی ویکسین کے بغیر حفاظت نہیں ہو سکے گی، جب تک ایک بھی مریض رہے گا یہ وبا ختم نہیں ہو گی۔انڈس اسپتال کے سی ای او نے کہاکہ کورونا وائرس کی ویکسین سنگل یا ڈبل ڈوز والی دونوں بہتر ہیں۔
70 فیصد آبادی کو ویکسین لگے تو مدافعت بڑھے گی‘ڈاکٹر عبدالباری خان
Apr 01, 2021