میگابرائیڈل بیوٹیشن مقابلہ ،50دلہنوں کو سجایا گیا

کراچی(وقائع نگار)کراچی میں ماہی اینڈلبنیٰ کے زیراہتمام معاشرے کی ہنرمند بیوٹیشنز کواجاگرکرنے کے لیے میگابرائیڈ ل بیوٹیشن مقابلے کاانعقادکیاگیاجس میں 50سے زائدبیوٹیشنزنے حصہ لیااوربرائیڈ ل کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا،تقریب کی مہمان خصوصی عذراعدیل نے ماہی اینڈلبنی کی کاوشوں کو خوب سراہا،عذراعدیل نے کہاکہ ایسے پروگرام ہرماہ ہونے چاہیئے تاکہ مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لیے روزگارکے مواقع پیداہوں،نادیہ کلر کاکہناتھاکہ پروگرام کاانعقادنئے ٹیلینٹ کوابھارنے کاایک بہترین ذریعہ ہے،وسائل کی کمی کے باعث میزبان خواتین کوآگے بڑھنے کے مواقع میسرنہیں ہوسکے ہماراارادہ ہے کہ غریب لڑکیوں کے لیے ایسے پروگرام کے انعقادکو مستقل کیاجائے،عذراعدیل نے اس موقع پربیوٹیشن نادیہ کلر،صبا،عمرانہہ ،حنا،انجم ،ر ضوانہ،ناہیداورکاسمیٹکس کمپنی فیری اورمورال کمیٹی کابھی خصوصی طورپرشکریہ اداکیاتقریب کے آخرمیں مہمان خصوصی نے بیوٹیشنزمیں شلیڈزبھی تقسیم کیٰں۔

ای پیپر دی نیشن