مقامی ایم پی اے کے دست راست جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: ثقلین شاہ

Apr 01, 2021

مونڈکا (نا مہ نگار ) شاہ جمال کے علاقہ میراں پورکے رہائشی ثقلین شاہ نے پریس کلب آکربتایاکہ ایم پی اے عون ڈوگرکے دست راست سیدارشدشاہ اور پھوپھی بشری شہزادی نے ان کی وراثتی زمین پہ قبضہ کیاہواہے ہم نے زمین واپسی کامطالبہ کیاتوارشدشاہ نے سیاسی اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے مجھ سمیت تین دیگرافرادپہ درخت چوری کی ایف آئی آر تھانہ شاہ جمال درج کروادی اس کے علاوہ متعددجھوٹی درخواستیں بھی ہمارے خلاف دی ہیں،سیاسی انتقامی کاروائیوں سے تنگ آکرہم نے میڈیاء کاسہارالیاتو ارشدشاہ بپھرگیا اور مجھے جان سے ماردینے کی دھمکی دی،ثقلین شاہ نے بتایاکہ ارشدشاہ سیاسی ٹائوٹ ہے  اس نے ڈیرہ غازیخان کی رہائشی بشری شہزادی کے ساتھ مل کر گینگ بنایاہواہے جوقیمتی پلاٹوں پہ قبضے کرتاہے اوربعدمیں بھاری پیسے بٹورکرقبضہ چھوڑتے ہیں ثقلین شاہ نے بتایاکہ وہ مزدوری کے سلسلہ میں شہرسے باہررہتاہے گزشتہ روز ارشدشاہ نے اس کے خلاف پیٹرچوری کی رخواست دے دی ہے،ثقلین شاہ نے بتایاکہ اسے اور اس کے خاندان کے دیگرافرادکو جان کاخطرہ ہے اگرانہیں کچھ ہواتو اس کے ذمہ دار ارشد شاہ اور بشری شہزاد ہونگے۔

مزیدخبریں