لاپتہ افراد کی باز یابی کے لئے ہر تحر یک کی حمایت کرینگے۔ علامہ حسن ظفر نقوی

Apr 01, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف  اکیڈمی میں ایک نشست سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ  لوگوں کو لا پتہ کر دیا جائے اور ان کے وارث آواز بھی بلند نہ کریں  لاپتہ افراد لا وارث نہیں ہیں کہ ان کے لئے آواز نہیں اٹھائی جائے گی  رات کی تاریخی میں چادر اور چار دیواری کی حرمت پامال کی جاتی ہے اور  والدین کے سامنے ان کے بچوں کو مارتے پیٹتے اٹھایا جاتا ہے اور پھر لاپتہ  افراد کی فہر ست میں ڈال دیا جاتا ہے علامہ حسن ظفر نقوی نے مذید کہا کہ  قانون کا اس طرح مذاق اڑایا جاتا ہے جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی  اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکل رہا عام آدمی کا اعتبار اداروں سے اٹھتا  جارہا ہے لاپتہ افراد کی باز یابی کے لئے چلائی جانے والی ہر تحر یک کی  حمایت کی جائے گی اور کسی بھی صورت میں لاپتہ افراد کے ورثاکو تنہاں نہیں  چھوڑا جائے گا۔

مزیدخبریں