ہیلتھ سٹی کا قیام کراچی کے شہریوں کے لئے  بڑا تحفہ ہوگا‘لئیق احمد

کراچی (خبر نگار) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ منگھوپیر لیپروسی اسپتال سے ملحق 34 ایکڑ زمین پر ہیلتھ سٹی کا قیام کراچی کے شہریوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہوگا، سول سوسائٹی اور فلاحی ادارے اس نیک کام میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مدد کررہے ہیں، کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر طبی مراکز کی کمی ہے، صحت کے شعبے میں جتنا کام کیا جائے کم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگھو پیر ہیلتھ سٹی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر میں کام کرنے والے فلاحی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر میں کے ایم سی کے پاس 34 ایکڑ پر مشتمل قیمتی زمین موجود ہے جسے لینڈ گریبرز سے بچا کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں ایک مکمل علاج معالجے کا بڑا مرکز قائم کیا جاسکے، فلاحی ادارے یہاں جو بھی طبی خدمات مہیا کرنا چاہیں ان میں بھرپور تعاون کریں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی کے حساب سے طبی مراکز کی کمی محسوس کی جا رہی ہے جبکہ لوگوں کی ضروریات روزبروز بڑھ رہی ہیں لہٰذا یہی وقت ہے کہ جہاں بھی وسائل اور جگہ میسر ہے اسے طبی مراکز کے قیام کے لئے استعمال میں لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...