ملتان (سماجی رپورٹر ) ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداﷲ خان جلبانی نے کہاہے سمارٹ کارڈ اور نمبر پلٹیس کے حصول اور صارفین کی سہولت کیلئے ایکسائز آفس میں 2 کائونٹر بنا دیئے گئے ہیں ،نمبر پلٹیس کی تقسیم اوراجراء کا سلسلہ 10 ۔ اکتوبر سے شروع کیاجارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نمبر پلیٹس کے حصول کیلئے ٹی سی آفس / کورئیر سروس میں بھی سہولت موجود ہے جبکہ صارفین مشکلات اور تکلیف سے بچائو کیلئے ایکسائز کی ویب سایٹ سے بھی چیک کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹس کے حصول کیلئے صارفین فارم پر کرتے وقت اپنا ادھورا ایڈریس درج کرتے ہیں جبکہ اپنے فون نمبرز بھی تبدیل کرلیتے ہیں جس سے اجراء اور تقسیم کے دوران کافی مشکلات درپیش ہیں ، شہری کو چاہیے کہ وہواپنا ایڈریس اور فون نمبرز کا صحیح اندراج کریں تاکہ باآسانی نمبر پلٹیس ان کے گھروں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ شہری پراپرٹی ٹیکس ،ای ۔ پیسہ کے ذریعے 5 فی صد رعایت کے ساتھ بھی جمع کراسکتے ہیں۔