گوجرخان (نامہ نگار)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جنھوں نے پندرھویں وزارت پر فائزہوکر عالمی ریکارڈ قائم کیا اور حلقے کے عوام اور پاکستان کے لئے بے تحاشہ کام کئے ان کے حلقے کے عوام اور کارکن اپنے لیڈر پر فخر اور دلی محبت رکھتے ہیںان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزرعوامی مسلم لیگ ملک طارق محمود، تحصیل صدر مرزاشاہد محمود اور جنرل سیکریٹری سید ناصر نقوی نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پچاس سالہ سیاست پاکستان کی تاریخ کا ایک باب ہے جو ہمیشہ یاد رکھاجائے ۔