بلوال سے ڈاکخانہ کی  منتقلی روک دی گئی 

 تلہ گنگ (نامہ نگار) ق لیگ کے رہنماقاضی حبیب الر حمن ڈھرنال کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،بلوال سے ڈاکخانہ کی منتقلی روک دی گئی ،اہلیان بلوال کا خراج تحسین بلوال ڈاکخانے کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے خلاف بلوال کے عوام سراپا احتجاج تھے ہ قاضی حبیب الر حمن ڈھرنال نے صو بائی وزیر حافظ عماریاسر کو اس معاملہ سے آگاہ کیا جس کے بعد بلوا ل سے ڈاکخانے کی منتقلی کا پراسس رکوا دیاگیا ۔بلوال کے عوام نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر حافظ عماریاسر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے علاقہ کے ہزاروں پنشنرز کی مشکل حل کرا دی 

ای پیپر دی نیشن