غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ(ن)کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔مسلم لیگ (ن) کے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے پی ٹی آئی کو (ن) لیگ کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جواب میں کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ایک ہی پیمانے پر کی جائیں گی۔واضح رہے کہ اسکروٹنی اجلاس میں درخواست گزار فرخ حبیب اور (ن) لیگ کے وکیل جہانگیرجدون پیش ہوئے جبکہ سربراہ اسکروٹنی کمیٹی ڈی جی لا سپریم کورٹ میں مصروفیت پر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ (ن) نے اپنے اکاونٹس کی تفصیلات پی ٹی آئی کو دینے کی مخالفت کی تھی۔