لاہور (محمد دلاور چودھری) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آنے والے ’’کیبل‘‘ کے حوالے سے ایک خاص ملک کا نام لینا اور پھر ایسا تاثر دے کر جیسے غلطی ہوگئی ہو کہنا کہ ’’نہیں وہ کوئی اور ملک ہے‘‘ پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے اس خاص ملک کا نام لینا غلطی نہیں بلکہ دانستہ تھا اور اس لئے وزیراعظم نے خطاب ریکارڈ کرانے کی بجائے براہ راست رکھا تھا تاکہ وہ اس طرح کہہ سکیں۔