اپوزیشن کا اسمبلی میںپاور شو عدم اعتماد  کی کامیابی نوشتہ دیوار

Apr 01, 2022

ملتان : ( تجزیہ فرحان ملغانی )  قومی اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں مطلوبہ نمبرز سے زائد پاور شو کی گئی ہے اس سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اس وقت نوشتہ دیوار بن چکی ہے اور اس تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پنجاب میں بھی حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی ق لیگ کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے ،چودھری پرویز الٰہی  بظاہر وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار تصور کئے جا رہے ہیں ان کے لئے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیابی کے بعد نمبرز پورے کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا، پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم مل سکتا ہے۔ دوسری بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن ‘ پاکستان پیپلزپارٹی کا مین فوکس جنرل الیکشن ہوں گے‘ مرکز میں حکومت سازی کے لئے ن لیگ اور پی پی کی عمران حکومت کے خاتمے کے لئے وقتی طورپر طے پانے والے اجتماعی سوچ مرکز میں نئی حکومت سازی کے لئے انفرادی سوچ میں تبدیل ہو جائے گی۔ پنجاب میں مسلم لگی ن کی پوزیشن تو مضبوط ہو گی ،ذرائع کے مطابق سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کو ٹاسک دے رکھا ہے کہ آئندہ کے عام انتخابات میں پنجاب سے قومی اسمبلی کی 25 سے زائد سیٹیں حاصل کر لی جائیں تو مرکز میں پی پی پی کی حکومت یقینی ہو گی، اس صورتحال میں مستقبل میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ ق سے سپورٹ درکار ہو گی۔مستقبل قریب میں اتحاد کو واضح دیکھا جا سکتا ہے، جنرل الیکشن میں جنوبی پنجاب میں ایک مرتبہ پھر جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ کا کارڈ بھی استعمال ہو گا ۔پی پی پی کی پنجاب میں ساکھ بحال ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں