اسلام آباد (نامہ نگار) اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں توسیع کیلئے درخواست دی ہے۔ شازیہ مری‘ نوید قمر اور ایاز صادق نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو درخواست جمع کرا دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کے ساتھ نئے وزیراعظم کے انتخاب کا عمل بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے۔ ضمنی ایجنڈا جاری کرنے کی درخواست اپویشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہماری درخواست ہے عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی ایجنڈے پر ہونا چاہئے۔