اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان کلین بولڈ ہو چکے ہیںانہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کلین بولڈ ہو چکے ہیںخواجہ آصف نے کہا کہ انکا وکٹ پہ کھڑا رہنا غیر آئینی ہے، انکے تمام تر احکامات غیر آئینی ہیں انہوں نے یہ بھی کاہ کہ انکی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پچ پر لیٹنا انکو نہیں بچا سکے گاخیال رہے کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں ایک اہم شخصیت نے وزیرِ اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو پیغام دیا ہے، جبکہ اپوزیشن نے دعوی کیا ہے کہ وزیرِ اعظم اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے راضی ہو گئے۔