پاکستان کرکٹ کپ فائنل ‘خیبر پی کے ‘بلوچستان آج مد مقابل 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپی کے نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے چھٹے ٹائٹل کے حصول پر نظریں مرکوز کرلی ہیں۔ پاکستان کپ کی دفاعی چیمپئن خیبرپی کے کی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج بلوچستان کے مدمقابل آئیگی۔ میچ صبح 10بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔خیبرپی کے اس سے قبل قومی انڈر 13، انڈر 16اور انڈر 19 چیمپئن شپ کے علاو ہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل بھی جیت چکا ہے۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کوپانچ لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ کو اڑھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائیگی۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹر، بہترین باؤلر، بہترین وکٹ کیپر اور پلیئر آف دی فائنل کو بھی انعامات سے نوازا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...