لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آخری گیند اور آخری اوور تک کھیلنے والوں کی گیم اوور ہوچکی،اب تمہارا وائنڈ اپ ہوگا۔ آگے کی سوچو کیا ہوگا ،احتساب کے دن شروع ہونے والے ہیں۔اب گیم نہیں حساب ہوگا۔اپنے ایک بیان میں سیدحسن مرتضی نے کہا کہ عمران نے پہلے دس لاکھ لوگ اکھٹے کرنے کا کہا اور 5ہزار کرسی لگوائی،ایک لاکھ کی حقیقت بھی عدم اعتماد کے روز راکھ ہو جائے گی۔انہوں نے انتباہ کیاکہ جانبدار افسران کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔سرکاری افسران آئندہ ایسی کسی حکومتی کارروائی کا حصہ بننے سے باز رہیں۔چھوٹے سرکاری ملازمین کو زبردستی سلیکٹڈ کے لیے بھجوانے والوں کو احتساب کے شکنجے میں لائیں گے۔کسی سرکاری ملازم کو سیاسی عمل میں شرکت کی اجازت نہیں دے سکتے،خبردارحکومتی میلہ سجانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں د یںگے۔