موٹروے پولیس این فائیو سینٹر زون نے75ہزارمالیت کا سامان مالک کے حوالے کردیا

لاہور(نامہ نگار) موٹروے پولیس این فائیو سینٹرل زون نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ سڑک سے ملنے والا 75 ہزار مالیت کا سامان اس کے مالک کے حوالے کردیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے موٹروے پولیس کے افسران معمول کی پیٹرولنگ کررہے تھے کہ انھیں سڑک پر گرا ہوا سامان ملا۔ جس کی فوری اطلاع متعلقہ چیف پیٹرولنگ افسر کو کی گئی۔ موٹروے پولیس کے افسران ملنے والے سامان کے مالک سے رابطہ کر کے سامان اس کے حوالے کردیا۔

ای پیپر دی نیشن