لاہور(نامہ نگار)شہرمیںڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیاہے۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ جیل روڈ پر تجرباتی طور پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈرون مانیٹرنگ کے دوران ون وے کی خلاف ورزیوں اور روڈ انجینئرنگ کے مسائل کا بھی مشاہدہ کیا گیا جبکہ اس کے ذریعے غلط پارکنگ، تجاوزات جیسے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ سی ٹی اور لاہور نے مزید کہاکہ ڈرون مانیٹرنگ سے ٹریفک مسائل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کو یقینی بناکر شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے گا۔ جبکہ ڈی آئی جی محمد سلیم نے افسران کو شاباش دی۔
شہرمیںڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغازکردیا گیا
Apr 01, 2022