پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ، زیتون گروپ میںمفاہمتی یادداشت پر دستخط

Apr 01, 2022

لاہور(نامہ نگار)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر کی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کے کیمروں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورایک گروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر چیف ٹیکنالوجی افسر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور زیتون گروپ کے ایڈمنسٹریٹرنے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ واضح رہے ایل ڈی اے کے تعاون سے پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیزکے کیمروں کو سیف سٹیز سے لنک کیا جارہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بوقت ضرورت نجی سوسائٹی کیمروں کی فوٹیج سیف سٹی میں دستیاب ہوگی۔شہر بھر میں منظور شدہ سوسائٹیزکی سکیورٹی اور سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی تجاویز کے مطابق کیمرے نصب کریں گی۔

مزیدخبریں