اسلام آباد:  میاں بیوی میں جھگڑا، خاتون کا 3بچے ذبح کرکے اقدام خودکشی

Apr 01, 2022

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقہ فراش ٹائون میں چھری کے وار کرکے تین کمسن بچوں کو قتل کر دیا گیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی پولیس نے بتایا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑے پر پیش آیا ہے ہدایت اللہ کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہو جس پر خاتون نے اپنے تین بچوں کو گلے پر چھری کے وار کرکے قتل کردیا بعد میں خاتون نے خود کو بھی چھری مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جو زخمی ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7سالہ آیان، 4سالہ مسکان اور 3سالہ نور شامل ہیں  جن  میں دو کمسن بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں جن کی نعشیں پمز ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں زخمی خاتون کا علاج معالجہ جاری ہے پولیس افسران جائے وقوعہ اور ہسپتال میں موجودہیں اہلیان علاقہ بھی جمع ہو گئے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ 

مزیدخبریں