اسلام آ باد (آئی این پی ) تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے جو بھی چالیں چل لیں شکست انکا مقدر ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کو پتہ نہیں ہے کہ انکے سامنے ایک روایتی سیاست دان نہیں بلکہ ایک لیڈر عمران خان ہے۔ فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایک روایتی سیاست دان صرف آنے والے الیکشنز کا سوچتا ہے مگر ایک لیڈر آنے والے الیکشنز نہیں آنے والی جنریشنز کے لیے کام کرتا ہے، اپوزیشن والے جو بھی چالیں چل لیں شکست انکا مقدر ہے۔
اپوزیشن جو بھی چالیں چل لے‘ شکست ان کا مقدر ہ سینیٹر فیصل جاوید
Apr 01, 2022