کراچی (نیٹ نیوز) انٹربنک میں مارچ کے آخری روز ڈالرکا بھاؤ 84 پیسے مہنگا ہوکر 183 روپے48 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے بڑھ کر 185 روپے کا ہوگیا ہے۔ ادھر سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔