پاپڑ فروش کی ہلاکت‘ قبرکشائی کے حوالے سے درخواست پر سماعت آج تک ملتوی 

Apr 01, 2022



پتوکی (نمائندہ خصوصی)  پتوکی بار کی ہڑتال کے باعث مجسٹریٹ ساجد محمود ساجد پتوکی کی عدالت میں تشدد  سے  ہلاک ہونیوالے پاپڑ فروش اشرف سلطان کی قبر کشائی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ درخواست پر سماعت یکم اپریل کو ہوگی۔ ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی اور ایس ایچ او سٹی پتوکی شیخ اعجاز اصل ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

مزیدخبریں