بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کا جمعرات کو اجلاس ہوا، جس میں چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے مسافر طیارے کے حالیہ حادثے پر ہنگامی ردعمل کی رپورٹ پرغور کیا گیا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی جس میں حادثے کے فالو اپ امور کے لیے ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔