اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادبارکونسل نے کرمنل لا اینڈ جسٹس ریفارمز2021 پر اپنی سفارشات تیار کرلیں۔بارکونسل کی قانون سازکمیٹی کے چیئرمین عادل عزیز قاضی کی سربراہی میں ملک عبدالرحمن ایڈووکیٹ اور محمد آصف ایڈووکیٹ پر مشتمل کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مسودہ کا تفصیلی جائزہ لیا، جس کے بعد پاکستان میں مروجہ قوانین، مقامی اور بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں جامع تشریحات پر مشتمل سفارشات تیار کیں جو باقاعدہ طور پر اسلام آباد بار کونسل کو پیش کردی گئی ہیں،چیئرمین قانون ساز کمیٹی عادل عزیز قاضی کے مطابق اسلام آباد بار کونسل مذکورہ سفارشات کو باقاعدہ طور پر وزیر اعظم، وزارت قانون ،چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر ذمہ داران کو بھجوادی گئی ہیں ۔
بارکونسل کی کریمنل لا اینڈ جسٹس ریفارمز2021 پر سفارشات تیار
Apr 01, 2022