عمران خان ایوان، میدان میں اکثریت سے محروم ہوچکا ، اسلم غوری 

Apr 01, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے پر مرکزی ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان ایوان میں اور میدان میں اکثریت سے محروم ہوچکا ہے پی ٹی آئی حکومت غیر آئینی اور ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہے ملک کیخلاف سازش میں ملوث عمران خان نے اپنے آقاؤں کے کہنے پر مودی کی خارجہ پالیسی کی تعریف کی پاکستانی قوم کی بصیرت کو سلام کہ کشمیر فروش عمران کے خط کی بیانیے کو قبول نہیں کیا تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لینا عمران خان کی پاکستان کے خلاف سازش ہے عمران خان نے بیرونی سازش کے تحت ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا ۔

مزیدخبریں