راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)امریکی سفارت خانے کے قونصلر برائے پبلک افیئرز رے کاسٹیلو نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا 75 واں یوم تاسیس منارہے ہیں لنکن کارنر ریڈنگ روم جیسے اقدامات دونوں ممالک کے مابین تعلقات بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے تعلیم اور ریسرچ کے شعبے میں ممتاز پاکستانی تعلیمی، ثقافتی اداروں کے درمیان اشتراک جاری رہے گاریاستہائے متحدہ امریکہ اور پاکستان کی نوجوان قیادت کو جوڑنے کیلئے لنکن کارنر ریڈنگ روم اہم ذریعہ ثابت ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کے وفد کے ہمراہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے دورے کے دوران کیاوفد نے فاطمہ جناح یونیورسٹی میں توسیع شدہ لنکن کارنر ریڈنگ روم کا افتتاح کیا توسیع شدہ لنکن کارنر کوسوزن بی انتھونیریڈنگ روم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔