اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے چیئرمین و سربراہ پارلیمانی پارٹی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرمشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات کی اور منحرف اراکین قومی اسمبلی کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز کے اجرا کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اظہارِ وجوہ کے نوٹسز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی اراکین اسمبلی کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 63-اے کے تحت جاری کئے جارہے ہیں دستورِ پاکستان کا آرٹیکل 63-اے اراکینِ اسمبلی کے فلور کراس کرنے پر کڑی قدغن عائد کرتا ہے آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری پارٹی پالیسی سے انحراف کا مرتکب رکن قومی اسمبلی کو اپنی نشست سے ہاتھ دھونا ہوتے ہیں تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی کو یکم اپریل دن 12 بجے تک اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی جائیگی یکم اپریل دن 12 بجے تک جماعت کو مطمئن نہ کرنے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ملاقات میں پارٹی پالیسی سے کھلے انحراف کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف باضابطہ ریفرنسز سپیکر کو بھجوائے جائیں گے پاکستان تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63-اے کے تحت سپیکر سے منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کرے گی۔
مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان کی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات
Apr 01, 2022