طاسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ قوم حق کا ساتھ دیں اور تاریخ کو تباہی کے رخ پر مڑنے سے روکنے کیلئے کردار ادا کرے وقت آ گیا پوری قوم بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے بیرونی قوتیں ناخوش ہیں۔ غیر ملکی قوتوں کو آزاد و خود مختار پاکستان قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا تختہ الٹنے میں بیرونی ہاتھ کی شمولیت قومی سلامتی، خودمختاری اور جمہوریت پر حملہ ہے جبکہ قوم بیرونی فتنہ گروں کے ہاتھوں ملک بیچنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے چہرے یاد رکھے گی۔