اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں طے کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل بھرپور اعصابی مقابلہ جاری رکھا جائے گا اور اپوزیشن کو ہر سیاسی موڑ پر اعصابی دبا میں رکھا جائے گا سیاسی ہلچل کا رخ حکومت کی کامیابی اور اپوزیشن کی ناکامی کی جانب منتقل رکھا جائے گا حکومتی وزرا خوداعتمادی سے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی وار کامقابلہ کریں گے۔