سینٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل، الیکشن کمشن فرخ حبیب، ملیکہ بخاری کعدم پیشی پر برہم


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر نے سینٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوزب اور عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے دورانِ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس بنیاد پر الیکشن کمشن کو الزام دیا جاتا ہے؟ کیس میں 17 مرتبہ التواء ہوا جس میں سے 10 مرتبہ التواء پی ٹی آئی والوں نے لیا۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ صرف میڈیا ٹرائل کیلئے کیس لٹکایا جا رہا ہے۔ گیلانی کے خلاف الیکشن حفیظ شیخ نے لڑا تھا۔ انہوں نے نہ الیکشن چیلنج کیا نہ میڈیا پر کوئی بیان دیا۔ تمام درخواست گزار انفرادی حیثیت میں آئے ہیں، تحریک انصاف نے بطور پارٹی درخواست نہیں دی، درخواست گزاروں کا یوسف رضا گیلانی کا حق دعوی ہی نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ پورے کیس میں گیلانی پر کوئی براہ راست الزام ہی نہیں، فرانزک کے بغیر ارشد ملک کی ویڈیو سپریم کورٹ نے بھی کارروائی نہیں کی۔ کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن