بانیان پاکستان کی اولادیں وطن کی تعمیروترقی میں حصہ لیں، راشدسردار


کراچی(سٹی نیوز) یومِ پاکستان کی مناسبت سے نظریہ پاکستان اور محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے اشتراک سے آرٹس کونسل کراچی میں انٹرسٹی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،جس میں پہلی اور تیسری پوزیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل نے حاصل کی۔ تقریب میں بانیانِ پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے قراردادِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے۔مہمان خصوصی ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن کراچی شاہد زمان نے پوزیشن ہولڈرطلباء و طالبات کومبارکباد پیش ہوئے کہا کہ ہمارے آباواجدادنے پاکستان بنایا تھا اب اس گلشن کے آبیاری،تحفظ اور سالمیت کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ ہرپاکستانی کاقومی فریضہ ہے کہ وہ شاعرِمشرق علامہ محمداقبال کے افکاراوربانیِ پاکستان قائدمحمدعلی جناح کے ویژن پرعمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے- اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسکائوٹ سیکریٹری کیماڑی راشد سردارنے کہا کہبانیان پاکستان کی اولادیں وطن کی تعمیروترقی میں حصہ لیں،پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی میں کرداراداکرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فریضہ ہے، ہمارے اجداد نے پاکستان بنایا۔اب پاکستان کی سالمیت اور ترقی کی ذمہ داری ہم سب پرعائدہوتی ہے۔ تقریب کے اختتام پرتمام پوزیشن ہولڈرز میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن