کراچی (کامرس رپورٹر) رمضان المبارک 1442 ہجری کے لیے زکوۃ کا نصاب مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق تخفیف غربت اور سماجی بہبود ڈویژن نے امسال زکوۃ کی کٹوتی کے لیے نصاب کی حد 88 ہزار 927 روپے مقرر کی ہے۔واضح رہے کہ یکم رمضان کو مذکورہ یا اس سے زائد رقوم پر کھاتوں سے زکوۃ منہا کی جائے گی۔