کراچی( نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ملیر کے صدر فیروز خان نے لیبر ونگ کراچی ڈویژن
کے جنرل سیکریٹری محبوب الٰہی ، عنیب شاہ، مورس مغل، نور س مغل، شہباز، انیل ودیگر کے ہمراہ کھوکھرا پار میں الٰہی رحیم چرچ کے ساتھ رفاعی پلاٹ جوکہ چرچ کی زمین ہے اُس پر گذشتہ روز قبضہ مافیاء نے اس پلاٹ کی دیوا ریں گراکر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور علاقہ میں ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ مکینوں کو خوفزدہ کیا جس کو علاقہ مکینوں نے ناکام بناکر بھرپور احتجاج کیا اس موقع پر فیروز نے کہا کہ ہم مسیحی برادری کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرتے ہیں اورحکومت سندھ سے درخواست ہے کہ قبضہ مافیاء کے افراد کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی جس کی FIR متعلقہ تھانہ میں درج کرادی گئی ہے ۔ فیروز خان نے آل پاکستان چرچ سیکوریٹی کے چیئرمین نورس غوری کو اپنا بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مسیحی برادری کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ ہے چرچ پر حملہ کرنے والا کو فوری گرفتار کیا جائے۔ آئین پاکستان
اقلیت کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے ہم کسی بھی صورت میں چرچ کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات ہونے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے علاقہ مکین مسیح برادری اور چرس کے پاسٹر صاحبان کو اپنی پارٹی مسلم لیگ (ن) کا بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔