کراچی (سٹی نیوز)تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس مبارک ماہ میں قادیانی مصنوعات سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا اور دوسروں کو بچنے کی ترغیب دینا ہماری ذمہ داری ہے،بہتر یہی ہے کہ نت نئے لیبلز کی بجائے قومی مشروبات ومصنوعات کو استعمال کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی صفوں میں چھپے قادیانی بیرونی طاغوتی قوتوں کے آلہ کار ہیں ان سے بچنے کے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جد وجہدآخری سانس تک کرتے رہیں گے۔
قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں، پیر سیدارشدعلی کاظمی
Apr 01, 2022