کراچی ( سٹی نیوز)اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خان قادری ترابی نے کہاہے کہ رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ رمضان المبارک ہم پر سایہ فگن ہونے کو ہے ،جس میںجنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ،جہنم کے دروازے بندکردیئے جاتے ہیں اورشیاطین کو قید کردیاجاتاہے ،نبی کریم ﷺ اس مبارک مہینے کا بڑے اشتیاق سے انتظارکرتے تھے