تجاوزات کے خلاف آوازاٹھانے پر دھمکیوں کا نوٹس لیاجائے، یوپی ایف


کراچی (سٹی نیوز)یو پی ایف پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مذمتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر ظفر مقصود کو ناظم آباد فلائی اوور کے نیچے موجود قبضہ مافیا کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ۔ یوپی ایف پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور کراچی ورکنگ کمیٹی کے مشترکہ میٹنگ میں آئی جی سندھ ڈی جی رینجرز سمیت دیگر سے مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی صدر ظفر مقصود کو ملنے والی دھمکیوں کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے، شہر کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کرنا بھی جرم بنا دیا گیا ہے ناظم آباد فلائی اوور کے نیچے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تزئین و آرائش کے کام کی  اجازت کے باوجود تجاوزات کا ختم نہ ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قبضہ مافیا کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ روابط ہیں۔

ای پیپر دی نیشن