کراچی (سٹی نیوز)روشن ویلفیئر ٹرسٹ کے نائب صدر محمدکامران اسحاق نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر جو بحران آیا اس کی وجہ سے مہنگائی اورکاروباری سرگرمیاں متاثرہوئی ہیں تقریبا ہردوسرا،تیسرابندہ معاشی پریشانی کا شکارہے ،ایسے میں فلاحی ادارے ان افرادکی امید کی کرن بن جاتے ہیں ۔انسانیت کی خدمت کیلئے قائم فلاحی ادارے ضرورت مندوں کی ہرطرح سے مددکرنے میں اپنا کرداراداکررہے ہیں ۔روشن ویلفیئر ٹرسٹ بھی چیئر مین محمد سلیم عطاری کی سرپرستی میں 20سے زائد شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔محمدکامران اسحا ق نے کہاکہ رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاجائیگا جس کیلئے درخواستیں وصول کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پچھلے سال کے مقابلہ میں اس سال درخواستیں بڑی تعدادمیں موصول ہورہی ہیں ۔مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ راشن کے جو تھیلے بنائیں جارہے اس میں روشن ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتھ دیجئے، اللہ تعالیٰ اس کا اجر دنیا وآخرت دونوں میں عطافرمائے گا ۔وہ گزشتہ روزرمضان المبارک کے حوالے کارکنان کی میٹنگ میں اظہارخیال کررہے تھے ۔اس موقع پر زبیر رضا ،محمدطیب بلو،محمدحسنین حنیف ودیگر بھی موجودہے۔