شہداء  کے لواحقین قاتلوں سے معاہدہ تسلیم نہیں کرینگے۔ اسلم فاروقی


کراچی (سٹی نیوز) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ جنہوں نے بانیان پاکستان کی اولادوں کی تیسری نسل کو خاک و خون میں نہلایا ہے ان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو معاہدہ ہر گز نہیں کرنا چاہئے تھا اس لئے کے درحقیقت ان سے معاہدہ شہدائ￿  کے خون سے غداری کے مترادف ہے اور اس لئے شہدائ￿  کے لواحقین جن کے زخم آج بھی تازہ ہیں ان کے لئے متحدہ کی قیادت کو معاف کرنا بھی مشکل ہوگا اور شہدائ￿  کے قاتلوں سے معاہدہ تسلیم کرنا بھی مشکل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی کے ڈپٹی سیکریٹری محب محمد اجمل اور دلشاد علی کے ہمراہ لائنز ایریا میں محمد کامران اور محمد عامر کی دعوت پر محب قوم کے علاقہ معززین سے ملاقات کے دوران کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ متحدہ کی قیادت نے بانیان پاکستان کی اولادوں کے قاتلوں سے معاہدہ کرتے ہوئے جس بے شرمی کا مظاہرہ کیا ہے اس پر قوم کا ہر ذی شعور پریشان و فکر مند ہے جبکہ دوسری طرف شہدائ￿  کی روحیں بھی تڑپ رہی ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن