سربراہ پاکستان تحفظ قومی طارق محمود سمیت فنکشنل لیگ میںشامل

Apr 01, 2022


کراچی (سٹی نیوز)موجودہ سیاسی صورتحال نے عوام کے سامنے سیاستدانوں کا اصل چہرہ لا کے رکھ دیا اب عوام کو اپنے اور اپنی نسلوں کے مْستقبل کے لئے سوچ سمجھ کے فیصلہ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کے سربراہ طارق محمود نے مْسلم لیگ  فنکشنل  کے جنرل سیکٹری سردار عبدالرحیم سے ملاقات میں کیا سردار عبدالرحیم نے سربراہ طارق محمود کو فنکشنل مْسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جو اْنہوں قبول کرتے ہوئے پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کو فنکشنل لیگ ضنم کرنے کا اعلان
 کیا اور اپنے ساتھیوں سمیت فنکشنل مْسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقعے پہ انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ حالات میں پیر صاحب پگارہ قیادت میں ایک اچھی قیادت سامنے آسکتی ہے بالخصوص کراچی کے مسائل کو مسلم لیگ فنکشنل ہی بہتر کرسکتی ہے کراچی کے عوام کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پہ اعتماد کرنا چاہیے انشااللہ فکشنل لیگ کراچی کے شہریوں کو مایوسی کے اندھیروں سے جلد نکالے گی۔

مزیدخبریں