موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کار دیوار سے جا ٹکرائی، متعدد  زخمی

Apr 01, 2022


محراب پور(نوائے وقت)موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کار دیوار سے جا ٹکرائی، متعدد افراد زخمی، اسپتال منتقل، پھل پولیس کے مطابق پھل دریا خان مری رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کی دیوار میں جا لگی، اس حادثے میں کار سوار کنڈیارو کا رہائشی محمد صالح ملاح اپنے اہل خانہ، بچوں سمیت زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار نوجون غلام رسول بھنبھرو بھی زخمی ہوگیا جنہیں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

مزیدخبریں