سکھر ( نامہ نگار) روحانی طلباء جماعت سکھر کے پریس سیکریٹری محمد شاہ ویز خان اعوان طاہری نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر سے بی ایس اکاؤنٹس اینڈ فنانس کی ڈگری حاصل کرلی۔جماعت اصلاح المسلمین،جمعیت علماء طاہریہ،روحانی طلباء جماعت کے مرکزی،صوبائی،ضلعی اور برانچز کے عہدیداران نے محمد شاہ ویز خان اعوان طاہری کو مبارکباد دی۔شاہ ویز طاہری نے کہا ہے کہ والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد اعلی تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ہو۔ماں کی آغوش بچے کی تربیت کی پہلی یونیورسٹی ہوتی ہے۔اس کے بعد اسکول،کالج آور یونیورسٹی کے اساتذہ اس ہیرے کو تراشتے اور نکھارتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بہترین صحبت کا اثر اس کے کردار کو اعلی بناتا ہے۔مجھے ناز ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے مجھے بہترین والدین،وائے ٹو کے اسکول،ایس ایم اے کالج،ائی بی اے یونیورسٹی کے اساتذہ ملے۔
اور سب سے بڑی چیز صحبت اور نسبت سیدی و مرشدی خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کی عطا ہوئی۔اپ کی روحانی نظر عنایت نے مجھے تعلیم یافتہ کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان،طالب علم،بیٹا،بھائی اور پاکستانی بنا دیا۔