میرپورخاص(بیورورپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنوں سے اسلحہ برآمدگی کا الزام ثابت ہونے پر مجموعی طور پر بیس 20 سال قید اور 80 ،80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے، دونوں مجرمان کو سی ٹی ڈی میرپورخاص کی ٹیم نے گزشتہ سال جون میں گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا، سزا پانے والے دونوں مجرمان سرکاری ملازم ہیں تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان عبدالنعیم جو کہ تعلیمی بورڈ کا ملازم ہے جبکہ وجیہ الدین پرائمری اسکول ٹیچر ہے کو اسلحہ برآمدگی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر بیس ،20 سال قید اور 80، 80 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمان کو مذید نو نو ماہ قید بھگتنا ہو گی ملزمان کو گزشتہ سال جون میں سی ٹی ڈی میرپورخاص کی ٹیم نے گرفتار کر کے کرائم نمبر ایک سے چار درج کیا تھا اور ملزمان سے آوان بم، دو ہینڈ گرنیڈ، ٹوٹو رائفل، دو پسٹل فور رائفل، ڈیسوزا گن اور دو پسٹل برآمد کئے تھے سرکار کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پردیپ کمار نے مقدمے کی پیروی کی عدالت نے دونوں ملزمان غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر تین تین سال قید، ہینڈ گرنیڈ اور آوان بم رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر سات سات سال قید جبکہ ڈیسوزا گن رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر دس دس سال قید سزا بھگتنے کا حکم سنایا ہے اور مجموعی طور پر 80، 80 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں مجرموں کو مذید نو نو ماہ قید بھگتنا ہو گی۔
ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنوں سے اسلحہ برآمدگی کے الزام پرسزا
Apr 01, 2022