پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہے، فوری مدد کی ضرورت

کیمو لگ رہی ہے جس کا خرچہ ایک لاکھ 45 ہزار روپے آتا ہے
  مکرمی : میں عیسائی فیملی میں پیدا ہوا ، ایک مسلمان بھائی نے اصلاح کی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ نے اپنے پانچ بچوں  کیساتھ اسلام قبول کیا اس وجہ سے مجھے میرے اپنے اور سب   چھوڑ گئے ۔ میں کینسر کا مریض ہوں ، ڈاکٹروں نے پھیپھڑوں  کا کینسر  بتایاہے۔ علاج نوری ہسپتال اسلام آباد میں ہو رہا ہے ۔ مجھے کیمو لگ رہی ہے جس کا خرچہ ایک لاکھ 45 ہزار روپے  آتاہے میرے پاس جو کچھ تھا علاج پر لگا بیٹھا اب خالی ہاتھ اور فاقے ہیں ۔ آپ  سے گزارش ہے کہ میرے ساتھ شفقت فرمائیں ۔ میرے چھوٹے بچے ہیں ۔مجھے چند روز میں  مزیدکیمو لگنی ہے ۔ اس مشکل میں میری مدد کریں  اللہ پاک آپ کی دنیا اور آخرت بہتر فرمائے گا ( محمد بوٹا  03480366355)

ای پیپر دی نیشن