ہمیں پھولوں کی اچھی کوالٹی کی نرسریوں پر توجہ دینی چاہیے، اسد رحمان گیلانی 


 راولپنڈی ( جنرل رپو رٹر ) ہمیں پھولوں کی اچھی کوالٹی کی نرسریوں پر توجہ دینی چاہیے تاکہ پھولوں کی ویلیو چین میں بہتری لاکر ان کی برآمدات کو بڑھایا جاسکے۔اس مقصد کیلئے محکمہ زراعت نے سرٹیفائیڈ نرسریوں کا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں مختلف نرسریوں کو رجسٹرڈ کیاجا رہا ہے تاکہ پھولوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے زراعت ہاس لاہور میں اسٹبلشمنٹ آف ماڈل فارم پراجیکٹ کے تحت جاری4 روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے اس تربیتی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی پروگراموں کے انعقاد سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آتا ہے ۔اس 4 روزہ جاری تربیتی ورکشاپ میں اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین،ڈائریکٹر فلوریکلچر ریاض الرحمان،پراجیکٹ ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ آف ماڈل فارم کاشف جمشید، نیدر لینڈ سے شامل ایسٹ افریقین میجکل فارم کے سی ای او ڈرک سمیت گلبانی وچمن آرائی سے وابستہ افراد و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن