اسلام آباد(نا مہ نگار)پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 20افسران کیلئے منعقدہ تربیتی پروگرام میں پیپراقوانین پر روشنی ڈالتے ہوئے پروکیورمنٹ کے عمل کو مزید منظم اور شفاف بنانے کی اہمیت پر زور دیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپراکے مینیجنگ ڈائریکٹر مقبول احمد گوندل کی سربراہی میں اسلام اباد الیکٹریکل سپلائی کمپنی(آئیسکو)میں دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں آئیسکوکے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز(بی او ڈی)صلاح الدین رفاعی، جنرل مینیجر میاں دلاور شاہ سمیت 20اعلی افسران نے شرکت کی۔ دو روزہ تربیتی پروگرام میں مرکزی ٹرینرز بشمول فرخ بشیر ڈائریکٹر جنرل (HR)اور علی تیمور ڈپٹی ڈائریکٹر (HR)نے پیپراا قوانین پر روشنی ڈالی۔
پیپراکے زیر اہتمام 20آئیسکو افسران کیلئے تربیتی پروگرام
Apr 01, 2022