اسلام آباد(نا مہ نگار)کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی کے کانوکیش میں 1109طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں62پوزیشن ہولڈرز کو سونے چاندی کانسی کے تمغوں 30کو پی ایچ ڈی ڈگریوں سے نوازا گیا مہمان خصوصی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر انعام الرحمن صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد نے کی خطبہ استقبالیہ میں انہوں نے تقریب کو زندگی کا اہم سنگ میل قرار دیا اورامید ظاہر کی کہ گریجویٹس اپنی اہلیت اور جذبے سے پاکستان کی سائنسی و تکنیکی ترقی میں حصہ لیں گیڈاکٹر انعام نے کہا ملک کی معاشی ترقی اور ہنر مند افرادی قوت تعلیم سے پیدا ہوتی ہے اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ سائنسی تحقیق سے کیا جا سکتا ہے ، مجموعی کارکردگی پہ سال کا بہترین جناح گولڈ میڈل تراب علی کے نام ہوا۔